Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امام حسین ؑ استقامت کا اعلیٰ نمونہ ہیں، آیت اللہ ابراہیم زکزاکی

کربلا: نائیجریا کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران دنیا میں مقاومت کی قیادت کررہا ہے۔ شیخ ابراہیم زکزاکی نے کربلائے معلی میں مجلس عزا سے خطاب میں کہا کہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے لوگوں سے مدد مانگی تو معدود افراد کے علاوہ کسی نے جواب نہیں دیا۔ آج امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کی تعداد کروڑوں تک پہنچ گئی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ جو لوگ امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے تھے وہ خود مٹ گئے۔ امام حسین علیہ السلام باقی رہے اور ان کا پیغام روز بروز پھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے طاقت کے بل بوتے پر امام حسین علیہ اور ان کی تعلیمات کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن تلوار پر خون غالب آیا اور آج تناور درخت کی شکل میں اس کا پھل مل رہا ہے۔ شیخ زکزاکی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے ساتھ دشمنی کی جڑیں تاریخ اسلام کے اوائل میں ملتی ہیں۔ کفار اور مشرکین رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن جب ناکام ہوئے تو ان کی تعلیمات کو تباہ کرنے کے درپے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام استقامت کا اعلی نمونہ ہیں۔ اگر وہ دشمن کے ساتھ سازش کرتے تو دین کی بنیاد ہی ختم ہوجاتی۔ شیخ زکزاکی نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کا ایک نتیجہ ہے۔ انقلاب اسلامی نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔ آج اسی انقلاب کی بدولت غزہ اور دیگر مقامات پر حالت بدل رہی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے فلسطین کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شام، عراق اور دیگر ممالک میں ہونے والی مقاومت کی سربراہی اور قیادت ایران کے ہاتھ میں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular