Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی کرنی ہے تو امریکا اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کردے، الہان عمر

شکاگو: امریکا کی ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیل میں تذلیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شکاگو میں نیوز کانفرنس کے دوران الہان عمر نے کہا کہ اسرائیل کے دورے کے دوران میں انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے پیش رفت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیکریٹری خارجہ کو ایسی صورتحال کو ختم کرنے کی بھیک مانگنے کیلئے کیسے گیارہ بار اسرائیل جانے کی اجازت دیتے ہیں جو صورتحال ہم نے بموں اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھ کر پیدا کی ہوئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے سیکریٹری خارجہ مصر جانے سے پہلے گیارہویں بار کہتے ہیں کہ ہم جنگ بندی کے قریب ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نیوز کانفرنس کرکے کہیں کہ ہم کوئی معاہدہ نہیں کررہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں اپنے نمائندوں کی تذلیل پر شرم نہیں آتی ہے۔ کیا یہ کہنا منافقت نہیں ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی جنگ بندی چاہتے ہیں تو آپ صرف اسرائیل ہتھیار بھیجنا بند کر دیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular