Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

جنگ جاری رہی تو لبنان کو اسرائیل کیلئے جہنم بنا دینگے، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مزاحمت اسرائیلی یا امریکی دباؤ کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ جنگ جاری رہی تو میدانِ جنگ کو اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے مزاحمت کاروں کے نام پیغام میں کہاکہ لبنان کے خلاف جاری جنگ دراصل امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ مہم ہے، جس کا مقصد لبنان کو زیرِنگیں لانا ہے۔ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کسی صورت دباؤ قبول نہیں کرے گی اور لبنان و اس کے عوام کے دفاع کا سلسلہ ہر قربانی کے باوجود جاری رکھا جائے گا۔ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کے باہر کی کوئی قوت حزب اللہ کو غیرمسلح نہیں کرسکتی۔ حزب اللہ لبنانی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ اسرائیلی حملے بند ہوں، اسرائیلی فوج لبنان سے نکلے، لبنانی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن آخرکار شکست تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا اور مزاحمت میدان نہیں چھوڑے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular