
تہران : ایران نے بیرونی خطرات برقرار رہنے پر جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو نکالنے کا انتباہ کیا ہے۔
ولی امر مسلمین کے مشیر علی شمخانی نے کہاہےکہ ایران کے خلاف فوجی دھمکیوں کا تسلسل اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے ساتھ تعاون میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افزودہ جوہری مواد کو ایران میں محفوظ اور نامعلوم مقامات پر منتقل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہو سکتا ہے۔ ان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے جوہری پروگرام پر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔


































