Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

قوم موجودہ دور کے یزید کے خوف سے باہر نہ نکلی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، عمران خان

اپر دیر : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اس دور کے یزید کے خوف سے باہر نہ نکلی تو تاریخ اور آنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ اپردیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام جس کے لیے ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم نے جدوجہد کی تھی، امریکا کے ساتھ مل کر بھارت اور اسرائیل نے سازش کی تھی، انہوں نے شہباز شریف کو ہمارے اوپر مسلط کیا، اس کو اس لیے لے کر آئے جو حکم اس کے آقا کرتے ہیں، یہ وہ سارے حکم مانے گا۔ اسرائیل میں پہلی مرتبہ پاکستانی گئے جن میں سرکاری ادارے میں کام کرنے والا شخص بھی شامل ہے، یہ ساری کوشش ہے کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا پاکستان پر نافذ کیا جائے اور پاکستان کو غلام بنایا جائے لیکن ہم نے کسی صورت یہ غلامی تسلیم نہیں کرنی۔ آج ہماری معیشت جس طرف جارہی ہے اس سے ملک کو خطرہ ہے اور اگر معیشت مضبوط نہ ہو تو صرف فوج بھی ملک کی حفاظت نہیں کر سکتی،یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، جتنی معیشت کمزور ہو گی، ہماری سیکیورٹی بھی کمزور ہو گی، شہباز شریف سے ایک سوال پوچھتا ہوں کہ اگر آپ سے حکومت نہیں ہوتی تھی تو یہ سازش کیوں کی؟فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرے پر گیا ہے تاکہ چور چور کے نعرے نہ سننے پڑیں، فضل الرحمان سمیت یہ لوگ عوام میں نہیں نکل سکتے انھیں منہ چھپانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular