
ملتان : جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے مسلسل لاقانونیت اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ ہم اپنے پیاروں کو زندہ سمجھیں یا مردہ۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف سے گزارش ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی،تنصیر مہدی اور دیگر نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے وعدہ کیا تھا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہوگا۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ملک گیر احتجاج کرکے ملکی شاہراہوں کو بند کر دیں۔ اگر لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم اپنی آواز ہر سطح پر بلند کریں گے۔ ہم اس بار دھرنا کسی حکومتی ادارے کے دفتر پر نہیں دیں گے، بلکہ ریاستی اداروں کو باقاعدہ اپنے احتجاج کا ہدف بنائیں گے۔ ملت جعفریہ کو بند گلی میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔


































