
نیویارک: امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام رول اوور نہ ہوا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بجٹ پر آئی ایم ایف کے اعتراض نے قسط نہ ملنے کے خدشات بڑھائے ہیں۔ اگر جون کے آخر تک فنڈز نہ ملے تو معیشت سخت مشکلات میں ہوگی۔ مہنگائی اور شرح سود توقعات سے زیادہ بڑھے گی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس بیس نہ بڑھانے اور ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض ہیں، فنڈ پروگرام کے بغیر بین الاقوامی فنڈنگ کے ذرائع محدود ہوں گے۔ پاکستان کو جولائی سے دسمبر کے درمیان چار ارب ڈالر اضافی ادا کرنا ہیں جو رول اوور نہیں ہوسکتے۔ جولائی کے آغاز میں زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے جس سے دیوالیہ ہونے کا قومی امکان ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے پروگرام پر اکتوبر میں انتخابات سے پہلے پیش رفت مشکل ہے جبکہ دسمبر سے پہلے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام مشکل ہوگا۔


































