Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ملک نیچے جاتا رہا تو قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی، عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ کو پیغام

گوجرانوالہ : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ملک اسی طرح نیچے جاتا رہا تو قوم اسٹیبلشمنٹ کو قصوروار ٹھہرائے گی جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ جن لوگوں نے سازش کر کے ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو پاکستان کی فکر نہیں۔ کیا آپ کو خوف نہیں آ رہا کہ ملک کدھر جا رہا ہے۔ جب تک ملک میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوتے۔ سیاسی استحکام نہیں آتا تو معیشت ایسے ہی نیچے جاتی رہے گی۔ ساری قوم کو پیغام دینے آیا ہوں کہ میں قوم کو آخری کال دوں گا، قوم کو تیار کروں گا کہ ہم اپنے آپ کو ان سے حقیقی طور پر آزاد کرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے تمام ضلعی تنظیموں کو خط لکھا ہے کہ تیار ہو جاؤں اور جب میں کال دوں گا سب نے تیار ہونا ہے۔ میں اپنی تیاری کر رہا ہوں۔ لوگ تیار رہیں کہ اگر انتخابات نہیں کروائیں گے تو سڑکوں پر آ کر پُرامن احتجاج کر کے زبردستی الیکشن کروائیں گے۔ کیونکہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ہم نے انھیں الیکشن میں لے کر آنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آخر میں اسٹیبلشمنت سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے پتا ہے آپ کہتے ہیں آپ نیوٹرل ہیں۔ لیکن قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی اگر یہ ملک اسی طرح نیچے جاتا رہا۔ قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی کہ آپ ملک کو دلدل میں پھنسنے سے روک سکتے تھے۔ اور آپ نے کچھ نہیں کیا۔ معیشت نیچے گئی تو قوم آپ کو قصور وار ٹھہرائے گی۔ وہ ہماری قومی سلامتی پر اثر انداز ہوگی۔ ابھی بھی وقت ہے ملک کو نیچے جانے سے بچائیں ۔آئی ایم ایف کہہ رہا ہے معیشت سکڑتی جا رہی ہے اور پاکستان سری لنکا کی طرف جا رہا ہے، سڑکوں پر انتشار ہونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular