
صنعا: یمنی فوجی ترجمان نے غزہ پر حملے نہ رکنے کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں صیہونی بندرگاہوں پر حملوں کا نیا دور شروع کیا جائے گا۔ دشمن پر ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ ہمارے لئے ریڈلائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں ایسا حملہ کیا جائے گا جو ان کے تصور سے باہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی کشتیاں بحیرہ احمر میں حرکت کی کرنے کی جرآت نہیں کرسکتی ہیں۔


































