
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکلاء نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سوال کیا کہ عمران خان کیوں نہیں آرہے؟؟؟ مسئلہ ایک سیکنڈ میں حل ہوسکتا ہے۔ عمران خان نے پولیس کو اسسٹ کرنا ہے ریزسٹ نہیں۔ عمران خان سرینڈر کردیں تو آئی جی کو گرفتاری سے روک دیں گے۔ یہ دنیا کا سب سے مہنگا وارنٹ ہے۔ کروڑوں روپے لگ گئے۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا ضروری ہے عمران خان کو گرفتار کرکے ہی عدالت لائیں؟ جج نے ریمارکس دیے اگر قابل ضمانت وارنٹ ہوتےتو مسئلہ ہی کچھ نہ ہوتا، وارنٹ ناقابلِ ضمانت ہیں۔ عمران خان کو عدالتی پیشی پر ہراساں کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔


































