
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ جاتا توخون خرابہ ہوجاتا۔ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ امپورٹڈ حکومت کو چھ دن کا وقت دیا ہے۔الیکشن کا اعلان نہ کیا تو پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے منتخب حکومت کو گراکر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ حکومت جون میں انتخابات کے اعلان کیلئے تیار ہے تو ہم بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن ٹھیک کرادیں تو سب نتائج مان لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جون تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ان سے آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت نہ ہوا۔ ہم پربھی دباؤ تھا لیکن ہم نے پٹرولیم مصنوعات قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ پٹرول اور ڈیزل بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔ بھارت نے روس سے تیس فیصد کم قیمت پر تیل خریدا۔ ہم بھی تیل اور دیگر اہم معاہدے کرنے گئے تھے۔ قوم کو پتا چل جانا چاہیے حق پر کون ہے اور ظلم کون کررہا ہے۔


































