
تہران: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے لبنانی ہم منصب نبیہ بری سے ٹیلیفونک گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو امریکا کے ساتھ مذاکرات معطل کیے جا سکتے ہیں۔ باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے گزشتہ دو دنوں میں اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں اور اگر یہ کارروائیاں جاری رہیں تو تہران نہ صرف امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل کر سکتا ہے بلکہ اسرائیل کے خلاف مؤثر موقف بھی اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر حملے بند کیے جائیں۔
دوسری جانب نبیہ بری نے ایران کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ لبنان موجودہ نازک صورتحال میں ایران کے کردار کو فراموش نہیں کرے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوجی قیادت کی سخت وارننگ کے باعث امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے پر مجبور کیا۔


































