Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

کوئی اقدام اٹھایا تو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے، ایران کا صیہونی حکومت کو انتباہ

تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ان کے ملک کو نشانہ بناتے ہوئے کوئی بھی اقدام اٹھایا تو وہ اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ ایرانی مسلح افواج اسرائیل کی نگرانی کر رہی ہیں۔اگر اس نے ایرانی قوم کے خلاف ذرا سی بھی حرکت کی تو وہ ریاست کے مرکز کو نشانہ بنائیں گے۔ یوم افواج کے موقع پر تقریب سے خطاب میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لیے واضح پیغام یہ ہے کہ اگر آپ خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو جان لینا چاہیے کہ آپ کا معمولی سا اقدام بھی ہماری مسلح افواج۔ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کے پاس بہت سی صلاحیتیں ہیں، انہوں نے کہا کہ مخلص اور پرہیزگار ارکان ہیں جو ملک کی خاطر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہماری عسکری صلاحیتیں نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ ایران میں طاقت کا سب سے اہم جز ملک کے انقلابی عوام ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular