
U.S. President Donald Trump speaks during a meeting with Ukrainian President Volodymyr Zelenskiy at the Oval Office of the White House, amid negotiations to end the Russian war in Ukraine, in Washington, D.C., U.S., August 18, 2025. REUTERS/Kevin Lamarque
تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کا جواب مسترد کر دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ ایران کا جواب پڑھا ہے جو بالکل پسند نہیں آیا۔ یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا اور باقی دنیا کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے، تاخیر، تاخیر اور تاخیر، یہ کھیل ایران 47 سال سے کھیل رہا ہے۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ اوباما نے ایران کو دوبارہ طاقت اور استحکام حاصل کرنے کا بڑا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے لکھاکہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ان کا یورینیم حاصل کریں گے، ہوسکتا ہے ایران میں دوبارہ حملے کرنے پڑیں۔


































