Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مجھے حجاب سے پیار ہے، بھارت میں مسلم طالبات کی مہم

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف طلبا نے مجھے حجاب سے پیار ہے، مہم کا آغاز کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں تاریخی مقام پر جمع ہوئے حجاب پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پوری ریاست میں مختلف مقامات پر طلبہ و طالبات اس تحریک کو زور و شور سے چلا رہے ہیں۔ مجھے حجاب سے پیار ہے مہم کا آغاز کرناٹک میں حجاب پہنی طالبات کے اسکول اور کالجوں میں داخلے پر پابندی کے تواتر سے ہونے والے واقعات کےبعد ہوا ہے۔طلبا کا مطالبہ تھا کہ حجاب ذاتی چوائس ہے اور بنیادی حق بھی ہے اس لیے کسی بھی حکومت کو اس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنا چاہیئے۔ مسلم طلبا نے اعتراض اُٹھایا کہ کالجوں میں ہندو طلبا زعفرانی رنگ کا اسکارف پہنتے ہیں جو ان کا مذہبی علامتی رنگ ہے لیکن اس پر پابندی عائد نہیں کی جاتی۔کرناٹک حکومت کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف طلبا نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹایا ہے لیکن اب تک سنوائی نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular