
حیدرآباد : حیدرآباد میں پولیس نے قرآن کی مبینہ بے حرمتی میں ملوث خاکروب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ حیدرآباد کے علاقے صدر کینٹ تھانے کی حدود میں واقعہ رابی سینٹر میں قرآن کو جلانے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی کشیدگی پھیل گئی ۔شہریوں کی بڑی تعداد رابی سینٹر کے سامنے جمع ہوگئی۔ تمام دکانیں اور پٹرول پمپ بند کروا دیے گئے اور نزدیکی واقع شراب خانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ واقعے کی اطلاع پاکر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔ جنہوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ پولیس نے ملزم اشوک کمار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


































