
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع حیدرآباد کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی ریلی قصر عباس مرکزی امام بارگاھ شمائلہ سے برآمد ہوئی جو کہ حیدر چوک سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت صوبائی نائب صدر زوار صائم جعفری ، ڈویژنل صدر مخدوم قادر کربلائی ، ڈویژنل سینئر نائب صدر علی رضا قریشی ، صوبائی صدر مختار آرگنائزیشن سندھ بلال جمالی اور ضلعی صدر میر عاصم ٹالپر نے کی۔ احتجاج میں ضلع حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے مومنین شریک ہوئے۔ ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ مرزا مھدی کربلائی اور ڈویژنل صدر مخدوم قادر کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکومت سے سفارتی سطح پہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کو تعمیر کرنے کے لیے مطالبہ کیا جائے ۔


































