Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

غزہ میں بھوکے متاثرین نے اقوام متحدہ کے 77 امدادی ٹرک روک کر خالی کردئے گئے

غزہ : بھوک کے شکار فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے خوراک کے درجنوں ٹرکوں کو روک کر خالی کر دیا۔ اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک کے شکار لوگوں نے آٹے سمیت امدادی سامان کے 77 ٹرکوں کو راستے میں روکا اور سامان لے کر چلے گئے۔ ڈبلیو ایف پی نےکہا ہے کہ غزہ میں خوراک کی امداد کے باوجود فاقہ کشی کا خدشہ زیادہ ہے۔ لوگوں کی پریشانی کم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کےلیے چند دنوں کےلیے زیادہ سے زیادہ خوراک پہنچانے کی ضرورت ہے۔خان یونس میں ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے قافلے کو ایک عارضی ناکے پر روکا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں مایوس شہریوں نے اسے خالی کر دیا۔ ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں رفح اور خان یونس کے مشرقی علاقوں میں غیرمحفوظ راستے استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے، جہاں مسلح گروہ سرگرم ہیں اور ٹرکوں کو روکا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular