
بداپسٹ : ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی قریبی ساتھی کیٹیلن نوواک کو ملک کی پہلی خاتون صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔نوواک، جو کہ وزیر برائے خاندانی پالیسی کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، نے اپنی اس فتح کو خواتین کی فتح سے تعبیر کیا ہے۔وہ پارلیمنٹ میں اوربان کی زیر قیادت دائیں بازو کی فیڈز پارٹی کی بھاری اکثریت کے 137 ووٹوں سے کامیاب ہوئیں جبکہ مخالفت میں پڑنے والے ووٹوں کی تعداد 51 تھی۔ کیٹیلن نوواک کے مدِمقابل امیدوار، ماہرِ اقتصادیات پیٹر نونا تھے۔


































