Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالیاں، سعودی تیل کے محتاج ہیں، ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتے, برطانوی وزیر

لندن : برطانیہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے چشم پوشی کا اعتراف کیا، برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے اعتراف کیا کہ ان کے ملک کو سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال کا اندازہ ہے لیکن یہ ملک دنیا میں چونکہ سب سے زیادہ تیل پیدا کرتا ہے، اس لئے وہ اس کے ساتھ تعلقات بنائے رکھنے پر مجبور ہیں۔سعودی عرب میں 81 افراد کے سر قلم کرنے سے متعلق سوال پر ساجد جاوید نے آل سعود کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ روابط میں ہم پوری طرح صاف ہیں لیکن یہ بھی اہم ہے کہ ہم مانیں یا نہ مانیں ریاض دنیا میں تیل کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ روس یوکرین جنگ کے سبب جو عالمی پیمانے پر توانائی کے شعبے میں بحران پیدا ہوا، اس کے حل کے لئے برطانوی وزیر اعظم سمیت دنیا کے دوسرے لیڈروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ معقول طریقے سے تعاون کریں۔ برطانوی وزیر اعظم اسی ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں جس کا مقصد سعودی ولیعہد کو تیل کا پروڈکشن بڑھانے کے لئے تیار کرنا ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت کو قابو میں کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular