
چار سال کی عمر سے اس کے لیے ایک پیارا سا اسکارف خریدیں۔
یادگار روزہ کشائی یا بالغ ہونے پر اچھا سا جشن لیں، تاکہ دینی واجبات کی مٹھاس یادگار لمحات کے ساتھ رچ بس جائے۔
بد اخلاقی سے یا زور زبردستی سے اسے حجاب سے دور نہ بھگائیں۔
ایسی کہانیاں سنائیں جو حجاب سے متعلق ہوں۔
حجاب کا خیال رکھنے پر اسے انعام دیں۔
کپڑے خریدتے ہوئے اس کی رائے پوچھیں۔
حجاب کو اس کے لیے آسان کر کے پیش کریں، ایک دقیانوسی چیز بنا کے پیش نہ کریں۔
ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کریں جو آپ کے ہم عقیدہ ہیں۔
مل کے اس کی گڑیا کے لیے اسکارف اور کپڑے بنائیں۔
اس کے لیے رنگ برنگی اسکارف خریدیں۔
محفل میں اس کے اچھے حجاب کی وجہ سے تعریف کریں۔


































