Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

اکتوبر میں بھی عام انتخابات کا انعقاد خطرے میں ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اکتوبر میں بھی عام انتخابات کا انعقاد خطرے میں قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہاکہ میں نےصوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے عمران خان کو بتا دیا تھا کہ اکتوبر میں بھی انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔ جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ تو رہتا ہے۔ اب بھی خطرات منڈلا رہے ہیں، تاہم میں نہیں سمجھتا کہ مارشل لا کا خطرہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آئین کو مسخ نہ کیا جائے۔ صدرعارف علوی نے واضح کیا کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ عدالتی اصلاحات بل کی منظوری کی ٹائمنگ بہتر ہو سکتی تھی۔ جب بھی زور زبردستی سے کوئی کام کیا جاتا ہے تو اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں جب بھی کوئی کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو میری رائے کو پی ٹی آئی کی رائے کہہ دی جاتی ہے۔ اس وقت ملک میں بحران کی کیفیت ہے اور میں بحران میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سپریم کورٹ کے ججز میں اختلاف رائے پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’جب بھی اداروں پر جب پریشر آتا ہے تو پھر ان میں دراڑیں نظر آتی ہیں۔ اگر 90 روز میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن نہیں ہوتے تو پھر قومی قیادت اور اداروں کو ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular