
بیروت : حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں میرون ایئربیس پر حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی ایئربیس کو متعدد راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں بیس پر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد میرون کے قریب متعدد صیہونی بستیوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ حزب اللہ نے کہاکہ یہ حملہ لبنان اور شام میں حالیہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان پر حملوں کا جواب ہے۔
ادھر حزب اللہ نے غزہ پر حملہ کے بعد اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں شہید اپنے کارکنوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ اب تک 164مزاحمت کار شہید ہوچکے ہیں جس میں سے تیس اسی ماہ شہید ہوئے۔


































