Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

بھارت میں ہندو انتہا پسند قابو سے باہر، مساجد اور مسلم آبادیوں پر حملے

نئی دہلی : بھارت میں رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ہندو انتہا پسند قابو سے باہر ہوگئے۔ مہاراشٹرا۔ گجرات۔ مدھیہ پردیش۔ تلنگانہ اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں مساجد اور مسلم آبادیوں پر حملے۔ دکانیں اور قبرستان کو آگ لگادی۔ انتہاپسند جے شری رام کے نعرے لگاتے گشت کرتے رہے۔ ہندو مذہبی نعرے نہ لگانے پر مسلمانوں پر تشدد. چرچ پر بھی زعفرانی جھنڈا لہرادیا.
ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی میں ہندوتوا انتہاپسندوں نے مسلم آبادی پر دھاوا بول دیا. مسجد کے سامنے اشتعال انگیز نعرے لگائے اور مسلمان کی دکان جلادی۔
ممبئی کے علاقے اندھیری میں ہندوانتہا پسندوں نے رات میں ریلی نکالی۔ شرکا مسلم علاقے میں گھس گئے اور مسجد پر پتھراؤ کیا۔ ممبئی میں میرا روڈ پر ہندو انتہا پسندوں نے کھلے عام فائرنگ کی اور مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ جے شری رام کے نعرے نہ لگانے پر ممبئی میں مسلم نوجوان پر تشدد کیا گیا۔
کرناٹک کے علاقے شیوموگا میں مسلم خاتون نے شرپسندوں کو اللہ اکبر کے نعروں سے بھرپور جواب دیا۔ ریاست بہار کے علاقے دُر بھنگا میں ہندوتو انتہا پسندوں نے قبرستان کو آگ لگادی۔ مدھیا پردیش میں شرپسندوں نے چرچ پر زعفرانی جھنڈا لہرا دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular