
کرناٹک : بھارتی ریاست کرناٹک میں ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اسے برقرار رکھا ہے اور پابندی کیخلاف دائر مسلم طالبات کی تمام درخواستیں خارج کردیں ہائیکوٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کاحصہ اور ضروری مذہبی عمل نہیں ہے۔ عدالت نے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں کو یونیفارم تجویز کرنے کا حق ہے۔یاد رہے کہ کرناٹک کے بعض کالجوں کی جانب سے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف درخواست مسلم خواتین طالبات نے دائر کی تھیں.


































