
بیروت : حزب اللہ نے دادو بیس پر 50 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ مقبوضہ علاقوں کی جانب داغے گئے بھاری راکٹوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ صفد پر حملے میں جگہ جگہ آگ لگ گئی۔ حزب اللہ نے شمشون بیس پر فادی ون راکٹوں سے حملہ کیا۔ حیفہ کے جنوب میں اسرائیلی شمالی کمان کے الیاکیم فوجی کیمپ کو فادی-2 راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے شمشون فوجی کیمپ پر ایک نیا راکٹ بھی فائر کیا۔ حیفا میں یوکنیم الیت اور رمبم اسٹریٹ کی طرف راکٹ داغے جانے سے جانی نقصان بھی ہوا ہے جبکہ کرمل اور حیفہ شہر پر راکٹ گرنے کے بعد دو لاکھ سے زیادہ اسرائیلی پناہ گاہوں میں پہنچ گئے۔ حزب اللہ اپنے حملوں میں درست میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کررہی ہے۔ پہلی بار حزب اللہ کے تین ڈرونز حیفہ کے جنوب میں واقع اطلیت میں بحریہ کے اڈے پر پہنچے، جو جنگ کے آغاز سے اب تک کی سب سے زیادہ گہرائی ہے۔


































