
بیروت : حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے حزب اللہ کی جانب سے صیہونی فوجی مراکز اور تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔ مزاحمت کاروں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی فوجی مرکز "رامیا” پر انتہائی نزدیک جاکر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ میزائل اپنے اہداف پر لگے ہیں اور صیہونی فوجی مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔


































