
بیروت : حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر راکٹ حملے جاری ہیں جن میں کم از کم 3 صہیونی زخمی ہوگئے۔
راکٹ حملوں کے بعد مقبوضہ مارگلیوٹ اور المنارہ میں ایمرجنسی سروس فعال کر دی گئی ہے جب کہ علاقے میں جنگی خطرے کا سائرن بجنے لگے۔ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اسبع الجلیل پر آٹھ میزائل داغے ہیں۔ خیبر آپریشن کے ایک حصے کے طور پر حیفا کے جنوب میں طیرہ الکرمل فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس کے علاوہ لبنان کے دو سرحدی دیہات طیر حرفا اور شمع کے زیرو پوائنٹ پر صیہونی فوج کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا ۔ جنوبی لبنان کے مغربی حصے محر الجبین، طیرحرفا اور شمع میں مزاحمت اور صیہونی دراندازوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور صیہونی فوج کی کسی بھی محاذ پر پیش قدمی کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔


































