
بیروت: حزب اللہ نے مقبوضہ علاقے میں پانچ صیہونی بستیوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ حملے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو افراد کی شہادت کے جواب میں کئے گئے۔ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع صیہونی بستیوں گتون، عین یعقوب، زرعیت اور شمرہ پر راکٹ داغے اور ڈرونز بھیجے جس کے بعد ان علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔


































