
بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے قریب گولہ باری سے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے میزائل اور ڈرونز نے اسرائیلی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اپنے شہدا کا انتقام لے گا اور غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل پر حملے جاری رکھے جائیں ۔ اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے۔ حزب اللہ ہمیشہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا ہدف لبنان کے نہتے شہری ہوتے ہیں.


































