Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ

بیروت : حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی پوزیشن کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ کاتیوشا راکٹ اسرائیل کے 146 ویں ڈویژن کے نئے قائم کردہ ہیڈکوارٹر پر فائر کیے گئے۔ یہ آپریشن جنوبی لبنان کے شہری علاقوں، خاص طور پر ماروب قصبے میں اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔
حزب اللہ کے اعلان کے مطابق اس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شمالی اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی سمت سے 30 راکٹ داغے گئے جن میں زیادہ تر راکٹ کھلے خالی علاقوں میں گرے۔
اس سے قبل اتوار کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں العدیسہ قصبے میں حزب اللہ کی کئی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
سات اکتوبر کو غزہ کی جنگ چھڑ جانے کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
چند روز قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے اسماعیل ہانیہ اور اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے، حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular