
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیل کیخلاف آپریشن جہاد المغنیہ میں نئے راکٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل پر حملے تیز کردیئے ہیں۔ رفح پر اسرائیلی حملے کے بعد سے حزب اللہ کی کارروائیوں میں مزید تیزی آئی ہے اور حزب نے اینٹی ٹینک میزائلوں سے اسرائیلی فوج کی کئی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق اس نے آپریشن جہاد المغنیہ میں نئے ہتھیار استعمال کیے ہیں جس سے اسرائیلی فوج کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں حزب اللہ نے طاقت ور راکٹس سے شمالی اسرائیل میں کئی مقامات پر حملے کیے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیل کے خلاف حملے مقبوضہ عرب علاقوں سے ناجائز قبضے کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔


































