
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر تابڑ توڑ جوابی حملے کئے ہیں۔ حملوں میں دو صیہونی فوجی ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد کارروائیاں کیں ۔المرج کے مقام پر اسرائیلی فوج کی پوزیشن کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اٹھارہ فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ مزید دو مقامات پر بھی صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ان حملوں میں بھی کئی فوجی زخمی ہوئے۔
ادھر لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد کا کہنا ہے کہ دو دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ 287 کی حالت تشویشناک ہے۔ حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں اس کے بیس کارکن شہید ہوئے ہیں۔ منگل کو حملے میں 12 افراد شہید اور 2323 زخمی ہوئے جبکہ بدھ کو پچیس افراد شہید اور 708 زخمی ہوئے۔ لبنان کے شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل نے مسافروں کو کسی بھی طیارے میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔


































