
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرونز اور راکٹوں کی بارش کردی۔ حملے میں صیہونی فوج کی چار بیس اور ایک ملٹری کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ، اسرائیل کی رمات ڈیوڈ ائیربیس، حیفہ ائیرپورٹ اور تل ابیب میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کی گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنایا۔ شمالی مقبوضہ علاقے میں شراگا بیس، حیفہ کے شمال مشرق میں مسگاف بیس اور ایلٹا ملٹری انڈسٹریز کمپنی کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے مقبوضہ شہروں صفاد اور باریوہی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے لبنان سے داغے گئے بیشتر راکٹوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں لبنان سے اسرائیل پر ایک سو پندرہ راکٹ فائر کیے گئے۔


































