
بیروت : لبنان کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے اور حزب اللہ اور امل ملیشا کے اتحاد نے جنوبی لبنان میں بیشتر نشستیں جیت لیں جبکہ مجموعی طور پر اسٹیبلشمنٹ کی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی۔
چار مراحل پر مشتمل انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 37 فیصد رہی۔ الیکشن کے چوتھے اور آخری مرحلے میں نباطیہ میں ٹرن آؤٹ 36.65 فیصد اور جنوبی لبنان میں 43.17 فیصد رہا۔ الیکشن کو عوامی اور آئینی دونوں لحاظ سے مقاومت کی مقبولیت کیلئے عملی ریفرنڈم قرار دیا جارہا تھا۔


































