
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیل پر 1650 حملوں میں دو ہزار سے زائد فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کردیا۔ حزب اللہ نے غزہ جنگ کے دو سو دن مکمل ہونے پر کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال سات اکتوبر کے بعد اس نے 352 بار گولہ باری اور 55 ڈرون حملے کیے۔ زمین سے زمین پر مارکرنیوالے 727 اور 546 گائیدڈ میزائل داغے۔حملوں میں 344 بنکرز اور ٹھکانے۔ 328 تکنیکی آلات، 722 سیٹلمنٹ یونٹس، 92 فوجی گاڑیاں، 67 کمانڈ سینٹرز، 33 توپ خانے، پانچ ڈرون۔ پانچ آئرن ڈوم میزائل پلیٹ فارمز اور دو فیکٹریوں کو نقصان پہنچا۔ حملوں کے سبب دو لاکھ تیس ہزار صیہونی آبادکار بے گھر ہوئے اور سرحد کے پانچ کلومیٹر تک تینتالیس بستیاں خالی ہوگئیں۔


































