
بیروت : حزب اللّٰہ نے زمینی جنگ میں ایک ہفتے کے دوران ستر صیہونی فوجی ہلاک اور چھ سو زخمی کردئے۔ مختلف کارروائیوں میں اٹھائیس ٹینک، چار فوجی بلڈوزر۔ ایک بکتربند گاڑی اور چار ڈرون تباہ کردئے۔ اسرائیل نے لبنان اور شمالی اسرائیل میں پچاس فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔ کئی فوجی اڈوں۔ تنصیبات اور بیرکوں کو بھی نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے ایک ہفتے کے دوران صیہونی فوج کیخلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
لبنان میں پانچ مختلف محاذوں پر حزب اللہ نے صیہونی فوج کو شدید مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔ زمینی جنگ میں ستر سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور چھ سو زخمی کردئے۔ ہلاک اور زخمی فوجیوں میں کئی کیپٹن اور میجر بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے لبنان اور شمالی اسرائیل میں پچاس فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ حزب اللہ نے مختلف کارروائیوں میں اٹھائیس ٹینک، ایک بکتربند گاڑی اور چار فوجی بلڈوزر ٹھکانے لگادئے۔ جبکہ تین ہرمس 450 اور ایک ہرمس 900 ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔حزب اللہ نے سینکڑوں میزائل اور راکٹ بھی داغے اور کئی فوجی اڈوں، تنصیبات اور بیرکوں کو نشانہ بنایا۔ جس کی تفصیلات شامل نہیں کی گئی ہیں۔


































