Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

حزب اللّٰہ نے سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی

بیروت : حزب اللّٰہ نے سربراہی کے لیے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے کزن تھے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں ہاشم صفی الدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور انہیں القدس کے راستے میں ایک عظیم رہنما اور قابل احترام شہید قرار دیا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ قناعت اور صبر سے شہید ہوئے حزب اللہ نے لکھا کہ سید ہاشم صفی الدین کی موت حزب اللہ کے لیے ایک اہم نقصان ہے۔ وہ اپنے بھائی کو تسلی دینے والے بہترین بھائی تھے اور ان کا موازنہ امام حسین علیہ السلام کے بھائی ابو الفضل عباس علیہ السلام کی طرح ہے وہ بھی بھائی کے حامی، ان کے علمبردار، ان کے امانت دار، ان پر بھروسہ کرنے والے تھے۔ سید صفی الدین نے حزب اللہ، اسلامی مزاحمت اور اس کی کمیونٹی کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔ کئی سالوں تک انہوں نے ذمہ داری اور مہارت کے ساتھ ایگزیکٹو کونسل کی قیادت کی۔ تنظیم کے اداروں اور مختلف شعبوں میں آپریشنل یونٹس کی نگرانی کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ زمین پر جنگجوؤں کے قریب رہے اور عوام سے خاص طور پر شہداء کے خاندانوں سے گہرا تعلق برقرار رکھا۔ ان کی لگن کو ان کی شہادت سے نوازا گیا۔ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے بھائیوں شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ جب تک ان کی آزادی اور فتح کے مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular