
حیفہ : صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون کی دیدہ دلیری سے پرواز نے اسرائیل کے سیکیورٹی سسٹم کی قلعی کھول دی۔ حزب اللہ کے ڈرون نے حیفہ کے قیصریح قصبے میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر پرواز کی اور تصاویر اتاریں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ قیصریہ کے ساحل پر موجود میزائل بردار جہاز کے ریڈار نے ڈرون کا پتہ لگایا۔ اسرائیلی اخبار نے کہا کہ علاقے میں لڑاکا طیارے بھیجے گئے، لیکن وہ ڈرون کے مقام کا تعین کرنے سے قاصر رہے۔ ایک بار پھر حزب اللہ کی فوجی صلاحیتوں کے سامنے اسرائیل کے دفاعی اور ریڈار سسٹم کی بے بسی، کمزوری اور ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا۔


































