
بیروت : حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے تین فوجی ٹھکانوں کو میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ مجاہدین نے المطلذع فوجی اڈے کے ارد گرد صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا اور یہ میزائل براہ راست ہدف پر لگا۔ اسرائیلی فوج کے برکه ریشا فوجی مقام کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے مقام کو بھی راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔


































