
بیروت : سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ہاشم صفی الدین کو 2017 میں دہشت گرد قرار دیا تھا، وہ حسن نصراللّٰہ شہید کے خالہ زاد بھائی اور داماد بھی ہیں۔ شیخ نعیم قاسم کو عبوری سربراہ بنایا گیا ہے۔


































