
دوحہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔حماس کے سربراہ کے مطابق جنگ بندی کے لیے ثالثوں پر انہیں پورا اعتماد ہے۔ حماس ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جو غزہ کے باشندوں کے مفاد میں نہیں ہوگا۔فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ وہ ملک جو اسرائیل سے دوستی کررہے ہیں انہیں اپنے فیصلے پر ایک دن افسوس ہوگا۔اسرائیل عربوں کا دوست نہیں ہے۔حماس کسی یہودی کے خلاف نہیں ہم سب کا احترام کرتے ہیں ہم صرف اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔غزہ میں مظالم کے خلاف خاموش رہنے والے اور وہ لوگ جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں کیسے سوتے ہوں گے۔ اسماعیل ہنیہ کے مطابق قطر نے ہمیشہ حماس اور غزہ کے باشندوں کی مدد کی ہے وہ دوست جو ہمارے ساتھ ہیں ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل مذکرات میں اپنی شرائط پر عارضی جنگ بندی چاہتا ہے جبکہ حماس کا مستقل جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی، امداد کی ترسیل کا خواہاں ہے۔


































