
غزہ : حماس نے تل ابیب میں بہادرانہ مزاحمتی کارروائی کی مذمت کرنے پر ترکی اور بحرین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم شدہ حق ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت کا مقصد اپنے اور اپنے مقدسات کا دفاع کرنا ہے، جس کی بین الاقوامی قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔ فلسطینی عوام اور ان کے مقدسات کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسی دنیا میں دہشت گردی اور نسل پرستی کی ایک شکل ہے۔


































