قاہرہ : حماس نے اپنے ہتھیار مکمل طور پر ترک کرنے کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کردیا ہے۔ قاہرہ میں پیش کیے گئے بورڈ آف پیس کے منصوبے پر حماس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے ہتھیاروں کا معاملہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ایک جامع فریم ورک سے جڑا ہونا چاہیے۔ یہ منصوبہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی امن منصوبے کا حصہ ہے جس میں غزہ کے بعد کی صورتحال اور فلسطینی خود ارادیت کا عمومی ذکر کیا گیا ہے۔ عرب سفارت کاروں کے مطابق حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ مرحلہ وار غیر مسلح ہونے پر بات کر سکتی ہے مگر اس کے لیے پہلے سیاسی ضمانتیں ضروری ہیں۔ حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی عائد کیا ہے، جن میں غزہ کے مشرقی حصے میں توسیع اور فوجی کارروائیاں شامل ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ امداد کی ترسیل بھی طے شدہ معاہدے کے مقابلے میں کم سطح پر جاری ہے جس پر حماس کو تحفظات ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حماس نے غیر مسلح ہونے کو فلسطینی ریاست سے مشروط…
حماس نے غیر مسلح ہونے کو فلسطینی ریاست سے مشروط کردیا
-
Raza Musani - مئی 4, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































