
دوحہ : حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی شرط پر اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ رکن خلیل الحیا نے الجزیرہ عربی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس ایک معاہدے کے فریم ورک کے اندر اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا اور اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو بھی یقینی بناچاہتی ہے۔ لیکن صرف اس صورت میں جب اس کی شرائط بشمول دیرپا جنگ بندی کو پورا کیا جائے۔ حماس رہنما نے کہا کہ حماس مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کو مکمل طور پر روکنے کے بغیر کسی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حماس نے 13 اپریل کو امریکی ترمیم پر اپنا جواب جمع کرایا تھا اور وہ اب بھی اسرائیل اور ثالثی کرنے والے فریقوں کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔


































