
بیروت : حماس نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو اسرائیل سے طویل جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ تنظیم کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس کی جنگی صلاحیت برقرار ہے۔لبنان میں موجود حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔حماس کے جنگجو اسرائیل کی مکمل شکست تک اور فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ حماس کی جنگی صلاحیت ختم کردی گئی ہے۔حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہمیں نقصان پہنچانے کے دعویٰ ثابت نہیں کرسکا۔حماس پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ہے۔


































