Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

حلب پر 9 سال بعدشامی فوج مکمل کنٹرول،دہشت گرد فرار

شامی فوج کی ڈرامائی انداز میں پیش قدمی، اہم علاقوں کفر حمرہ، حریتان اور عندان پربھی قبضہ، فوج نے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، شہر پر 2011 میں باغیوں نے قبضہ کرلیا تھا
ہزاروں شامی باشندے قومی پرچم لہراتے سڑکوں پر نکل آئے، شام اور ترکی کے درمیان ادلب کے معاملے پر کشیدگی،150 ٹرکوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ ادلب میں داخل ہوگیا
دمشق(نیوز ڈیسک) شام کی فوج نے دہشت گردوں کو شکست دے کر نو سال بعداہم شہر حلب پر دوبارہ قبضہ کرلیا، فوج نے شہر کے تمام اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا،شامی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے اہم علاقوں کفر حمرہ، حریتان اور عندان پربھی قبضہ کرکے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، شہر پر 2011 میں باغیوں نے قبضہ کرلیا تھا، فوج نے سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹاکر سڑکیں بحال کرنا شروع کردی ہیں، روس اور ترکی کے درمیان معاہدے میں حلب کے اطراف کے علاقوں کو شامی حکومت کے حوالے کرنے پر بات کی گئی تھی، معاہدے کے بعد حزب اللہ اور دیگرحکومت کی حامی ملیشیا نے پیش قدمی کرتے ہوئے حلب کے اطراف میں کئی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا تھا،روس کے لڑاکا طیاروں نے حلب کے دیہی علاقے میں مغربی پٹی پر متعدد علاقوں کے علاوہ حلب شہر کے شمال میں دیگر علاقوں کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا،حلب سے باغیوں کے پسپا ہوتے ہی ہزاروں شامی باشندے قومی پرچم لہراتے سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے شہر میں گشت کیا،ادھر شام اور ترکی کے درمیان ادلب کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی ہے، ترکی نے اپنی فوجی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے مزید فوج اور سازوسامان ادلب بھیج دیا، 150 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ ادلب میں داخل ہوگیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular