اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ مکمل کرلیا۔ رواں سال 81 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے، ایئرلائن کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزارسے 2 لاکھ 80 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45 ہزار ہوگی۔ جبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ سے شروع ہوگی۔رواں سال چالیس فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا جائے گا۔ پاکستانی ایئرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی، حج درخواستیں آج 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ 2019 میں ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا، رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔ تمام حجاج کے پاس اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا ہے۔حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہچنے والے تمام عازمین کو مقامی سم بمعہ انٹرنیٹ پیکج بھی لازمی قرار دیا گیا۔

































