
اسلام آباد : حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کہتے ہیں حج درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکی ہیں۔ حج کیلئے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے۔ حج کیلئے کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔ مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت نے فیصلہ کیا ہے حج درخواستوں پر 50ہزار ٹوکن منی لیا جائے گا۔ پاکستان کے پاس 81 ہزارکاحج کوٹہ ہے۔


































