
واشنگٹن: امریکا میں مہلک گن کلچر کے نقصانات تھم نہیں رہے، ایک اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں 2 سیکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ورجینیا کے کالج میں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے کالج کے 2 سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔


































